ہم مساجد بند کردیں گے اگر ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے ”احساس ٹیلی تھون “کے تحت آج 55کروڑ75لاکھ سے زائد کے فنڈز جمع ہوئے ،وزیراعظم عمران خان "احساس ٹیلی تھون" پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے 2ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان میں گھرمیں عبادت کرنی چاہیے، لوگوں کو باہر نہیں نکلناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ پورا لاک ڈاون بھی کر لیں توپھر بھی کورونا نہیں رکے گا، ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہناپڑےگا، ہمارے علماءنے ضمانت دی ہے اور اب ان کی ذمے ذاری ہے، اگرخلاف ورزی ہوئی توہم مساجد بندبھی کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےخوف میں فیصلےکیےاس لیے وہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہماری غریب بستیوں کےاندرحالات مزیدبگڑیں گے، جب لوگ بھوکے ہوتے ہیں،مشکل میں ہوتے ہیں تومجھے تکلیف ہوتی ہے

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئیامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

دبئی میں 24 گھنٹے کا کرفیو ختم، عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کر دی گئیفیصلے کا اطلاق کل بروز جمعہ 24 اپریل سے ہوگا، لوگوں کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت ہوگی

”ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءتک ملتوی کر دیا جائے“ دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جس نے میگا ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا