متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئیامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

UrduPoint

متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئی

امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان  جمعرات  اپریل   09:48

متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اپریل 2020ء ) متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قید ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو بینکوں کے قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالتوں کی جانب سے جیلوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ تاہم قرضے کے باعث جیلوں میں بند سینکڑوں پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کی آمد پر مملکت میں قرضوں کے باعث قید 1511 افراد کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ان رہا کیے جانے والے قیدیوں کے ذمہ واجب الادا رقم اماراتی صدر اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ جن قیدیوں کو رہائی دی گئی ہے ان میں اماراتی باشندوں سمیت سینکڑوں غیر مُلکی بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی رمضان المبارک کی آمد پر مختلف ممالک کے 874 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ 

یہ قیدی بھی قرضوں کی عدم ادائیگی اور دیگر معمولی جرائم میں سزا بھُگت رہے تھے۔ دبئی کے میڈیا دفتر نے بدھ کو ٹویٹر پر ان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی ہے۔شیخ محمد بن راشد کی جانب سے ہر سال رمضان کے آغاز سے قبل دبئی کی جیلوں سے معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔اماراتی ریاست راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے رمضان کے موقع پر 584 مقامی اور تارکین وطن قیدیوں کی رہائی کا حکم دِیا ہے۔

الفجیرہ کے حاکم شیخ حمد بن محمد الشرقی کی جانب سے بھی 72 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس طرح اماراتی ریاستوں کی جانب سے تین ہزارسے زائد قیدیوں کو رمضان میں رہائی کے باعث عید الفطر کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کا موقع مِلے گا۔ تمام ریاستوں کی پولیس کی جانب سے سزائیں معاف کیے گئے قیدیوں کی فوری طور پر رہائی عمل میں آ رہی ہے۔ ان میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان سے قبل یو اے ای میں شامل تمام سات امارتوں میں قیدیوں کی رہائی ایک روایت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دبئی میں 24 گھنٹے کا کرفیو ختم، عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کر دی گئیفیصلے کا اطلاق کل بروز جمعہ 24 اپریل سے ہوگا، لوگوں کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت ہوگی

”ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءتک ملتوی کر دیا جائے“ دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جس نے میگا ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا