متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئیامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی صورتحال مریض 8,756 اموات 56 صحت یاب 1,637 متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئی امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا محمد عرفان جمعرات 23 اپریل 2020 09:48 دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اپریل 2020ء ) متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قید ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو بینکوں کے قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالتوں کی جانب سے جیلوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ تاہم قرضے کے باعث جیلوں میں بند سینکڑوں پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کی آمد پر مملکت میں قرضوں کے باعث قید 1511 افراد کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان رہا کیے جانے والے قیدیوں کے ذمہ واجب الادا رقم اماراتی صدر اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ جن قیدیوں کو رہائی دی گئی ہے ان میں اماراتی باشندوں سمیت سینکڑوں غی...