”ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءتک ملتوی کر دیا جائے“ دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جس نے میگا ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا

”ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءتک ملتوی کر دیا جائے“ دنیائے کرکٹ کا پہلا کھلاڑی جس نے میگا ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا

   

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مکالم نے عالمی وباءکورونا وائرس اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے باعث رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءکے آغاز تک ملتوی کرنے کا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینڈن میکالم نے کہا کہ ” اگر مجھے اس معاملے پر شرط لگانی ہو تو میں اس بات پر لگاﺅں گا کہ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ منصوبے کے مطابق نہیں ہو گا۔ آسٹریلیا کیلئے 16 انٹرنیشنل ٹیموں اور ان کی انتظامیہ کے افراد، براڈکاسٹرز کی نقل و حرکت کا انتظام کرنا آسان نہیں ہو گا جبکہ اس میگا ایونٹ کو بند دروازوں کے پیچھے ہوتا بھی نہیں دیکھ رہا، لہٰذا اس کیلئے 2021ءکے آغاز میں کوئی خالی ونڈو مل سکتی ہے جس کی وجہ سے رواں سال کے آخر میں آئی پی ایل کا انعقاد بھی ممکن ہو جائے گا۔“

Comments

Popular posts from this blog

متحدہ عرب امارات میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مِل گئیامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان کے موقع پر پاکستانیوں سمیت 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

دبئی میں 24 گھنٹے کا کرفیو ختم، عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کر دی گئیفیصلے کا اطلاق کل بروز جمعہ 24 اپریل سے ہوگا، لوگوں کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت ہوگی