متحدہ عرب امارات میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مزید خصوصی پروازیں چلائے جانے کا امکاندونوں ممالک کے درمیان 20 سے 28 اپریل کے درمیان 13 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، اب تک 1100 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا
آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مزید خصوصی پروازیں چلائے جانے کا امکان، دونوں ممالک کے درمیان 20 سے 28 اپریل کے درمیان 13 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، اب تک 1100 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے دونوں ممالک نے خصوصی پروازوں کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس وقت 20 اپریل سے 28 اپریل کے درمیان اماراتی ائیرلائنز کی 6 اور پی آئی اے کی 7 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے ہیں ،پی آئی اے کی3 اور غیر ملکی ایئرلائین کی 2پروازیں آپریٹ کی گئیں،قومی ایئرلائین کی تین پروازوں کے زریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچے،شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائین 200سے زائد مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی،دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لے آئی۔
Comments
Post a Comment